عرفان افضل چٹھہ ایک متحرک، بااخلاق اور عوام دوست سیاسی ورکر ہیں

Spread the love

سکندر ملک علی پور چٹھہ!!
پچھلے کچھ عرصہ ایک شخصیت عوامی خدمت کے ہر منصوبے اور مواقع پر سب سے متحرک نظرآرہی ہے جس بابت علاقہ کا ہر باشعور شخص بخوبی جانتا ہے وہ نام ہے چوہدری عرفان افضل چٹھہ کا ۔
عرفان افضل چٹھہ ایک متحرک، بااخلاق اور عوام دوست سیاسی ورکر کے طور پر سامنے آئے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنی جماعت کے نظریے کے سچے کارکن ہیں بلکہ اپنے علاقے کے عوام کے دکھ سکھ میں ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل، فلاحی کاموں اور سماجی سرگرمیوں میں ان کی بھرپور شرکت انہیں ایک منفرد پہچان عطا کررہی ہے۔
عرفان افضل چٹھہ کی شخصیت کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں چاہے کسی غریب کی مدد کا معاملہ ہو، کسی بیمار کی تیمارداری یا کسی اجتماعی مسئلے کے حل کی بات، وہ ہمیشہ ہراول دستے میں شامل نظر آتے ہیں۔ ان کی یہی عوامی خدمت، خلوص اور متحرک انداز انہیں لوگوں کے دلوں کے قریب لے آیا ہے۔
سیاسی میدان میں بھی وہ نہایت متحرک کردار ادا کررہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار نبھا رہے ہیں۔ ان کی محنت، لگن اور عوامی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ سیاست کو صرف اقتدار نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
بلاشبہ عرفان افضل چٹھہ جیسے مخلص اور باکردار سیاسی کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں