عید ملن پارٹی و جشن یوم تکبیر کی تقریب کا انعقاد

Spread the love


سکندر ملک
ڈسٹرکٹ وزیر اباد سیالکوٹ روڈ بھٹہ پیلس میں میڈیا ایڈوائزر پاکستان بزنس فرم فرانس خرم شہزاد اور سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت چوہدری خرم اویس چیمہ کی جانب سے عید کی خوشیوں اور ملکی دفاع کی تاریخی کامیابیوں کو منانے کے لیے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ نون کے ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما چوہدری امتیاز اظہر بگڑی ایم این اے ایڈوائزر اعجاز احمد بھٹی ۔خرم شہزاد چیمہ ۔ مہمانوں کا استقبال پھول کی پتیاں نچھاور کرکے ہار پہنا کر اور گلدستے پیش کیے گئے ۔پروگرام کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔یوم جشن تکبیر ۔اور عید ملن پارٹی کی خوشی میں کیک کاٹا گیااور واک کی گئی ۔ملک کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیےخصوصی دعائیں کی گئیں ۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ اور پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما چوہدری امتیاز اظہر بگڑی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا
یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب قوم نے اتحاد، جرات اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ ایٹمی قوت بن کر دنیا پر واضح کر دیا کہ وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے۔

28 مئی 1998ء کو پاکستان نے دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔ آج ہم سابق وزیر اعظم پاکستان اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف ڈاکٹر عبد القدیر خان ، ڈاکٹر ثمر مبارک مند سمیت تمام قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد ۔یوم تکبیر اور عید ملن پارٹی کی خوشی میں خصوصی شرکت محمد سرور چوہان ۔سردار اقبال چیمہ چوہدری ضیاء اللہ چیمہ۔الحاج حکیم غلام سرور ۔ ملک ارسلان بلوچ افتخار احمد بٹ خرم اویس رانا فاروق طاہر قاضی غلام سرور حکیم عمر شہزاد ڈاکٹر قیوم قریشی ملک یوسف چاند سمر زیدی چوہدری شہباز احمد چیمہ۔چوہدری سعید اللہ والا چوہدری وقار احمد چیمہ صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ نون ضلع وزیراباد احمد یار وڑائچ ۔عدنان بٹ ۔ راجہ محمد اعجاز اللہ عامر مشتاق ان کے علاوہ ایم این اے اور ایم پی اے کی پوری ٹیم بھی موجود تھی ۔اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔
اخر میں اس پروقار تقریب میں تمام انے والے مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں