وزیرآباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا

Spread the love

سکندر ملک ۔
وزیرآباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ سے جوتوں کا گودام، گندم اور گھریلو سامان جل گیا جبکہ متاثرہ خاندان نے انتظامیہ سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

وزیرآباد میں گھر میں اچانک آگ لگنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور دو گھنٹے سے زائد کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس تھانہ سٹی وزیرآباد بھی موقع پر موجود رہی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے گندم کی پیٹی، گھریلو سامان اور جوتوں کا گودام جل کر خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق آتشزدگی سے تقریباً 17 سے 18 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ خاندان کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ خاندان نے گورنمنٹ سے مالی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر محکموں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں