سرکاری سکولوں میں پانچویں، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے مفت سمر کیمپ کل سے شروع ہوں گے

Spread the love

سکندر ملک ۔
حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیر نگرانی ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں پانچویں، آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے مفت سمر کیمپ کل سے شروع ہوں گے جو ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

سمر کیمپ کے اوقات صبح 7 بجے سے 10 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ طلبہ و طالبات گرمیوں کے کلر کپڑوں میں شرکت کریں گے جبکہ تجربہ کار اساتذہ مختلف مضامین میں تعلیمی رہنمائی فراہم کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے متعلقہ حکام کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بھرپور شرکت یقینی بنائیں تاکہ طلبہ تعطیلات کے دوران بھی تعلیمی سرگرمیوں سے منسلک رہیں اور نئے تعلیمی سال کی بہتر تیاری کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں