

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی ملازمین کو درپیش سنگین مسائل، بقایاجات کی عدم ادائیگی اور کمر توڑ مہنگائی کے سنگین اثرات کے پیشِ نظر ایپکا فیڈرل کے پلیٹ فارم کے تحت ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ایک اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چیئرمین ایپکا فیڈرل سید گلفراز حسین شاہ اور صدر ایپکا فیڈرل طارق محمود سیالوی نے کی جبکہ اجلاس میں اسلام آباد سمیت پنجاب بھر سے ایپکا کے مرکزی قائدین، وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور مختلف جامعات کے منتخب ملازمین کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں سید یاور عباس (جنرل سیکرٹری)، چوہدری اشفاق (سنیئر وائس چیئرمین)، محمد حفیظ ہاشمی (سنیئر جوائنٹ سیکرٹری)، جاوید انتظار (چیئرمین تحریک تحفظ سرکاری ملازمین)، راجہ عمران بگہ (مرکزی رابطہ سیکرٹری)، ملک تنویر نوشاہی (پریس سیکرٹری)، ملک طاہر محمود اعوان (صدر پمز یونین)، احسان خان نیازی، ساجد عباسی، چوہدری نعمان گجر، ارسلان خان، محمد شہزاد اقبال، صدیق سمرو، احسان الٰہی، حق نواز، چوہدری اعجاز، محمد اعجاز، صہیب آصف، وقاص خان، افتخار کاظمی اور سید ابرار کاظمی سمیت کثیر تعداد میں دیگر قائدین شامل تھے جنہوں نے وفاقی ملازمین کو مہنگائی کے چنگل سے نجات دلانے کے لیے اپنی قیمتی آراء پیش کیں اور حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ آئندہ مالیاتی بجٹ 2026-27 میں محنت کش ملازمین کو مہنگائی کے حقیقی تناسب سے فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ سفید پوشی کا بھرم برقرار رکھتے ہوئے باعزت زندگی گزار سکیں اور اجلاس کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایپکا فیڈرل ملک طارق محمود سیالوی نے تمام یونینز کے عہدیداران کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب اپنی فروعی تقسیم ختم کر کے ایک ہی پلیٹ فارم پر ایک ہو جائیں کیونکہ جب تک ہم اپنی آواز کو یکجا نہیں کریں گے ہم اپنے بڑے اہداف حاصل نہیں کر سکتے اور ملازمین کے حقوق کی جنگ صرف مکمل یکجہتی سے ہی جیتی جا سکتی ہے جبکہ اس موقع پر اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری دی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبائی طرز پر وفاقی ملازمین بالخصوص کلیریکل اسٹاف کی فوری اور بلا تاخیر اپگریڈیشن عمل میں لائی جائے، وفاقی ملازمین کے تمام ایڈھاک ریلیف الائونسز کو بنیادی پے اسکیل میں ضم کر کے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے، وفاق کی تمام جامعات کے بجٹ میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے مالی بحران سے نکل کر بہتر کام کر سکیں، وفاقی ملازمین کی بند کی جانے والی ایجوکیشنل انکریمنٹس کو فی الفور بحال کیا جائے، ایگزیکٹو الائونس کی ادائیگی بلا تفریق و امتیاز وفاق کے تمام ماتحت اور خودمختار اداروں میں لازمی قرار دی جائے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناسب سے کنوینس الائونس میں فوری طور پر 200 فیصد اضافہ کیا جائے اور ملک کے لیے عمریں وقف کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے جبکہ اس 7 نکاتی انقلابی قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد ملکِ پاکستان کی سلامتی، معاشی ترقی، خوشحالی اور ملازمین کے حقوق کی جلد بحالی کے لیے خصوصی دعائیہ کلمات کے ساتھ اجلاس کا باقاعدہ اختتام ہوا
