

ایک سال کی کارکردگی بہت اچھی رہی یہ باڈی اسی طرح کام کرتی رہے…. ڈاکٹر اشوک.
اسلام اباد نمائندہ خصوصی پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر منصور احمد جی ایٹ مرکز لیوش ھوٹل پر منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈاکٹر ساجد ممتاز قاضی،حاجی غلام مصطفی، سٹاف مارتھا لال، سٹاف بشرت، ڈاکٹر ارشد جنجوعہ، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر منصور احمد، ضیاء الرحمن لودی، سید خرم شہزاد نقوی، حاجی محمد حنیف، جیسپر گل ،طارق محمود چوہان، وقار حسین، ملک تنویر نوشاھی ،رانا مطلوب احمد، مرزا محمد اکمل ،اور دیگر دوستوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنرل باڈی کا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے تاکہ اس میں عہدے داروں کی تنظیم نو پر بات ہو سکے جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف نے 2025 کی مکمل کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ڈاکٹر ارشد جنجوعہ نے کہا کہ پمز میں اب جو لوگ نئے ریٹائر ہوئے ہیں ان کو بھی اس پلیٹ فارم پہ جمع کیا جائے تمام شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کی تنویر نوشاھی نے کمپیئر کے فرائض سر انجام دیے ڈاکٹر منصور احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں تاکہ جنرل باڈی کے اجلاس میں سرخرو ہو سکیں انہوں نے ایک ایمبولنس خریدنے پر بھی بات کی تاکہ مریضوں کی فلاح وبہبود کے لیے فی سبیل اللہ کام ھو سکے انہوں نے مزید کہا کہ اپ میرے دفتر میں جب چاھیں میٹنگ کر سکتے ہیں مرزا اکمل نے فنانس کی مکمل رپورٹ پیش کی اس موقع پر تمام شرکاء نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ انے والے بجٹ میں ملازمین کے ساتھ ساتھ پینشنرز کی بھی حوصلہ افزائی کریں اور کم از کم 100 فیصد پنشن بڑائی جائے کیونکہ پینشن ہر ھی ان لوگوں کا گزارا ہوتا ہے
