جہلم( بیورورپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید30 روز کی توسیع کر دی سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہیکہ جہلم سمیت پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے۔ حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہےترجمان حکومت نے واضح کیا کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے تاہم اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹیلیجنس اور قانون نافذ کر نیوالے ادارے پابندی سے مستثنی قرار دیئے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی تحفظ ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144 (6) کے تحت لگائی ہے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو جاری کردہ احکامات پر من و عن عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے،
