جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں غیرقانونی ایل پی جی گیس فروخت کرنے والی دوکانوں کی بھر مار، سول ڈیفنس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارےخاموش تماشائی، گنجان آباد علاقوں میں کھلے عام ایل پی جی کی فروخت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی گیس کی بھرائی کی دوکانوں میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے شہر کے گنجان آباد علاقوں گلی محلوں میں غیر قانونی ایل پی جی گیس سلنڈرز کی بھرائی کی دو کا نیں کھول رکھی ہیں اس میں اندرون شہر سمیت ضلع بھر میں جگہ جگہ ایل پی جی گیس سلنڈرز کی بھرائی کی دکانیں کھل چکی ہیں
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف، کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر سمیت ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے،
