جہلم ( بیورورپورٹ) جہلم عیدالاضحیٰ بھی گزر گئی، مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، غریب،سفید پوش طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے حکمران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتں ڈیڈھ سوروپیہ فی لٹر مقرر کریں تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے گزرنے کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ روز مرہ استعمال کی اشیاء ، اور دیگر ضروریات زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب سفید پوش طبقہ سےسفید پوشی کا بھرم بھی چھین لیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہنگائی نےدو وقت کی روٹی کے ساتھ ساتھ زہنی سکون بھی چھین لیا ہے شہریوں کے مطابق سرکاری ونجی اداروں میں خدمات سر انجام دینے والے افراد کی تنخواہوں اور آمدنی میں اضافہ نہ ہونے اور مہنگائی میں غیر معمولی اضافے کے باعث عام آدمی کا مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا نا ممکن بنتا جا رہا ہے۔ گھریلو اخراجات، بچوں کی تعلیم ، علاج معالجہ اوریوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی نے غریب سفید پوش طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ سماجی اور عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈیڈھ سوروپیہ فی لٹر مقرر کی جائےلیوی سمیت دیگر ٹیکسزز کا خاتمہ کیاجائے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں توانائی کی بچت کےلیے سرکاری محکموں کے افسران وزرا اور مشیروں کو لگژری گاڑیوں کی جگہ ہزار سی سی گاڑیاں دی جائیں 60 لٹر پٹرول بجلی کے 2سو یونٹ سرکاری طور پر دیے جائیں اضافی یونٹ اور پٹرول افسران اپنی جیب سے ادا کریں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں،
