سابقہ چیئرمین یونین کونسل حاجی سلیم دولہا صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی خوشیوں بھری تقریب نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد

Spread the love


سکندر ملک ۔
وزیراباد ایڈن گارڈن مارکی میں قصبہ سوہدرہ کی ہر دلعزیز شخصیت سابقہ چیئرمین یونین کونسل حاجی سلیم دولہا صاحب کی صاحبزادی کی شادی کی خوشیوں بھری تقریب نہایت شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی بارات کے ۔مہمانوں کا استقبال حاجی سلیم دولہ اس کے رشتہ داروں اور دوست احباب نے کیا ۔انے والی بارات پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ہار پہنائے گئے ۔نکاح ہوا اور نئے جوڑے کے لیے دعائیں کی گئیں ۔ اس پُرمسرت موقع پر معزز شرکائے گرامی صاحبان نے خصوصی شرکت کی اور دل کی گہرائیوں سے حاجی سلیم دولہا صاحب کو صاحبزادی کی شادی کی مبارکباد پیش کی۔
محفل میں خوشی، محبت اور اپنائیت کا ایسا سماں تھا کہ ہر چہرہ مسکرا رہا تھا اور ہر دل دعاگو تھا۔ معزز مہمانوں کی شرکت نے تقریب کو مزید چار چاند لگا دیے۔
اللہ تعالیٰ اس نئے جوڑے کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے، ان کی زندگی محبت، سکون اور کامیابیوں سے بھر دے، اور انہیں ایک دوسرے کے لیے باعثِ رحمت بنائے۔ آمین
دل سے دعا ھے کہ یہ رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رھے اور خوشیوں کا یہ سفر یونہی مسکراتا رھے۔امین ۔ انے والے تمام مہمانوں کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔اخر میں سابقہ چیئرمین بلدیہ حاجی سلیم دولہا صاحب نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں