گورنمنٹ مڈل سکول محلہ چوپڑا سوہدرہ عوام کی سہولت کے لیے ایک روزہ میڈیکل بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

Spread the love


سکندر ملک ۔
زندگی ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سوہدرہ بانی صاحبزادہ سید ال محمد شاہ صاحب کی ہدایت پر گورنمنٹ مڈل سکول محلہ چوپڑا سوہدرہ عوام کی سہولت کے لیے ایک روزہ میڈیکل بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں زندگی ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ سوہدرہ کلینک کی پوری ٹیم ایک مقام پر موجود ۔اور لوگوں کے تمام جسم کے ٹیسٹ 10 ہزار کی بجائے 500 روپے میں ڈسکاؤنٹ پر کیے گئے ۔ اس کے علاوہ شوگر ٹیسٹ ایک ہزار میں کیے گئے تین ماہ کے۔بلڈ ٹیسٹ کروانے اور شوگر ٹیسٹ کروانے کے لیے لوگوں کی امد کا سلسلہ جاری رہا جس میں عورتیں بچے مرد نوجوان شامل تھے اہل علاقہ کہ لوگوں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ۔اور کافی تعداد میں لوگوں نے اپنے بلڈ ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ کروائے ۔لوگوں کی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد ڈاکٹر صاحب رپورٹ دیکھیں گے اور بیماری کا پتہ چل سکے گا اور ڈاکٹرصاحب سے مشورے کے بعد کسی قسم کی بیماری کا علاج کروائیں جس سے اپ کی بیماری کو بروقت جڑ سے پکڑا جا سکے ۔اور اپ لوگ مزید بیماریوں سے بچیں ۔ٹیسٹ کروانے والے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم شکر گزار ہیں زندگی ویلفیئر سوسائٹی بانی صاحبزادہ سید ال محمد شاہ صاحب کے کہ جنہوں نے عوام کی سہولت کے لیے یہ میڈیکل بلڈ ٹیسٹ کیمپ قائم کیا ۔غریب لوگوں نے اپنے 500 روپے میں ٹیسٹ کروائے اور ہم امید رکھتے کرتے ہیں یہ بلڈ ٹیسٹ کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں