ڈسٹرکٹ وزیراباد کے نواہی علاقہ منصور والی میں قل شریف ختم پاک کی محفل کا انعقاد

Spread the love


سکندر ملک ۔
چوہدری مسعود ظفر چیمہ کی اہلیہ۔ فیضان مسعود چیمہ اور ڈاکٹر سلیمان مسعود چیمہ کی والدہ محترمہ ۔مسلم لیگ نون ایم پی اے چوہدری وقار احمد چیمہ ۔حسن اعجاز چیمہ اور اختر اعجاز چیمہ کی بھاوج جو کہ بقضائے الہی سے انتقال کر گئی تھی ان کے ایصال ثواب کے لیے محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ۔محفل پاک کا اغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔خصوصی خطاب حضرت مولانا علامہ اجمل رضا قادری صاحب نے اخرت کی زندگی کے بارے میں زور دیا انہوں نے ارشاد فرمایا دنیا کی زندگی عارضی زندگی ہے اور اصل زندگی اخرت کی زندگی ہے ۔جس میں ہم نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے رہنا ہے اور ابھی بھی وقت ہے ہمارے پاس ہم اچھے کام کرنے کی کوشش کریں صدقہ خیرات کرے ماں باپ کی عزت اور احترام کریں ان کی خدمت کریں ۔لوگوں کے اوپر صلہ رحمی کریں ۔پانچ وقت کی نماز ادا کریں ۔اگر صاحب حیثیت ہیں تو عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کریں ۔ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری زندگی کتنی ہے اور ہم نے اپنے رب کے پاس ہی لوٹ کر جانا ہے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔انے والے تمام لوگوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔محفل پاک میں مسلم لیگ نون ایم پی اے چودری وقار احمد چیمہ چوہدری اعجاز احمد چیمہ ۔چوہدری شہباز احمد چیمہ چوہری محمد یوسف چیمہ اف عزیز چک ۔چوہدری محمد سید اللہ والے اکبر بٹ ۔ان کے علاوہ سیاسی و سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلاء صحافی برادری رشتہ داروں اور مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں