
جہلم ( بلال رضا )جہلم راٹھیاں جی ڈی روڈ کے قریب کار اور ٹرک میں تصادم، 38 سالہ خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی . جہلم کے علاقے راٹھیاں جی ٹی روڈ کے قریب ایک کار اور ٹرک کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کار میں سوار پانچ افراد لاہور سے چکوال جا رہے تھے کہ راستے میں کار اچانک پیچھے سے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 38 سالہ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ کار میں سوار چار دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیورز نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جبکہ جاں بحق خاتون کی ڈیڈ باڈی کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
