رپورٹ سکندر ملک ۔
ڈسٹرکٹ وزیراباد سیالکوٹ روڈ تاج بھٹہ میں جماعت اسلامی ضلع وزیر اباد الخدمت فاؤنڈیشن وزیراباد کے زیر اہتمام ۔ 15۔غریب یتیم مسکین بچیوں کا سالانہ اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔جس کی صدارت مہمان خصوصی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ صاحب نے کی (زیر نگرانی )مشتاق بٹ صاحب چوہدری ناصر کلیئر صاحب صابر بٹ صاحب عمران بٹ صاحب فرحان منیر بٹ صاحب رضا نصیر بھٹی صاحب ۔مہمانوں میں خصوصی شرکت ۔میاں اصف چوہدری شہباز چیمہ ضمیر کاظمی ۔افتخار حسین صدیقی میاں ارشاد حسین ملک طالب حسین ۔ان کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ ۔دولہوں کی طرف سے باراتوں کا سلسلہ اہستہ اہستہ جاری رہا ۔ ڈول کی تھاپ پر رقص اور نوٹوں کی بارش لڑکیوں کے گھر والوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔اور دودھ پلائی کی رسم ادا کی ۔الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے صابر بٹ فرحان منیر بٹ عمران بٹ اور الحدت فاؤنڈیشن ضلع وزیراباد کے عملے نے مہمانوں کو خوش امدید کہا ہار پہنائے گئے ۔لڑکے اور لڑکی والوں کی ملنی کروائی گئی اور اس رسم کو بھی ادا کیا گیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن وزیر اباد کے عہدے داروں اور عملے کا لڑکی اور لڑکے والوں کے گھر والوں نے تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے دعوت نامہ ملنے والے لوگوں کا بھی شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا ۔پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے ۔بھٹہ پیلس میں تمام براتیں پہنچنے پر باقاعدہ پروگرام کی کاروائی کا اغاز کیا گیا ۔پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا ۔جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں اس نیک کام کو سراہا اور کہا مہنگائی کے اس دور میں بڑی مشکل سے لوگوں کی روٹی پوری ہوتی ہے ۔اور یہ کام الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وزیراباد نے کر کے اس کا بہت اجر کمایا ہے ۔اور میری تمام محیر حضرات سے گزارش ہے ۔اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔جس سے اللہ تعالی اور اس کے بندے خوش ہوں ۔اس کے بعد نکاح کی رسم شروع ہوئی ۔اور ایک ایک کر کے حضرت مولانا ابراہیم صاحب نے نکاح پڑھایا ۔اور نکاح کی رسم کے بعد ملک کی سلامتی خوشحالی اور نئے جوڑوں کے لیے دعا کی گئی ۔اور نکاح کی رسم کے بعد تمام انے والے مہمانوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔کھانے کے بعد تمام شادی شدہ جوڑوں کو سٹیج پر لایا گیا ۔فوٹو سیشن ہوا ۔اور محیر حضرات کی طرف سے نئے جوڑوں کو گھڑیوں ۔کپڑوں دینی کتابیں ۔سلامی کے طور پر نقد رقم سے نوازا گیا ۔بعد میں ایک ایک جوڑے کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ان کے گھر والوں کے ساتھ رخصت کیا گیا ۔اور ٹرک میں تقریبا تین لاکھ روپے جہیز ان کے ساتھ روانہ کیا گیا ۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع وزیراباد کے تمام عہدے داروں نے تمام انے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی مذہبی سول سوسائٹی وکلاء صحافی برادری کاروباری حضرات صنعت کار بزنس مین ڈاکٹر لڑکی اور لڑکوں کے رشتہ داروں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
