وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ای پی اے جہلم کے زیر اہتمام عالمی یومِ ماحولیات 2026 منایا گیا

Spread the love


جہلم (بلال رضا) حکومت پنجاب کی ہدایات اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ای پی اے جہلم کے زیر اہتمام عالمی یومِ ماحولیات 2026 منایا گیا۔ اس موقع پر ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری، آلودگی کے خاتمے اور ماحول دوست طرزِ زندگی کے فروغ کے حوالے سے آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سنیہ صافی کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واک کا مقصد شہریوں میں ماحول کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر سنیہ صافی نے کہا کہ صاف اور سرسبز ماحول کی فراہمی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پلاسٹک کے استعمال میں کمی، صفائی ستھرائی کے فروغ اور ماحول دوست عادات اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شہریوں میں ماحول دوست کپڑے کے تھیلے بھی تقسیم کیے گئے اور آگاہی پمفلٹس فراہم کیے گئے۔

تقریب کے اختتام پر شجرکاری بھی کی گئی اور شہریوں پر زور دیا گیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ای پی اے جہلم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ماحولیاتی تحفظ، عوامی آگاہی اور پائیدار ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں