جہلم (بیورو رپورٹ) محرم الحرام کی آمد کے پیشِ نظرشہر اور گردونواح میں مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے بچھائی گئی بجلی، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور کیبل کی تاریں موٹر سائیکل سواروں اورشہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئیں۔ متعدد مقامات پر تاریں ٹوٹ کریا نیچی ہو کر گلی محلوں اور سڑکوں پر لٹک رہی ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔ارباب اختیار نوٹس لیں
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں، گلی محلوں اور سڑکوں پر بجلی، ٹیلیفون، انٹرنیٹ اور کیبل نیٹ ورک کی لاوارث اور اضافی تاریں جگہ جگہ لٹکتی نظر آتی ہیں۔ کئی مقامات پر یہ تاریں اتنی نیچی ہو چکی ہیں کہ شہریوں، موٹر سائیکل سواروں اور عزاداروں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات پیدا ہو سکتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران یہ تاریں نہ صرف رکاوٹ بن سکتی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خطرناک، اضافی اور لٹکتی ہوئی تاروں کو ہٹایا جائے جبکہ ضروری تاروں کو مناسب اونچائی پر منتقل کیا جائے تاکہ شہری موٹر سائیکل سوار بلا خوف و خطر آمد و رفت جاری رکھ سکیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے،
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
