بیکری ما لکان نے ضلع بھر میں جنگل کاقانون نافذ کرلیا،

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم بیکری ما لکان نے ضلع بھر میں جنگل کاقانون نافذ کرلیا، خریداروں کا کوئی پرسان حال نہ رہا بیکری اشیاء خوردو نوش کے نرخ زائد وصول کئے جانے کے لیے حکومت کی جانب سے میدہ ،چینی ، سوجی کے نرخ کم ہونے باوجود بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ کی گئی صارفین پریشان حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف ہم تک کیسے پہنچ پائے گاانتظامیہ کارروائی کرے، ان خیالات کا اظہار شہر کی سماجی رفاحی فلاحی شہری مذہبی تنظمیوں کے عمائدین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی جا نب سے عوام کو ہر طرح کاریلیف پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں روزمرہ ضروری اشیاء آٹا ، میده ، سوجی ، چینی ، گھی وغیرہ کے نرخوں کو، کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایا جا رہا اس کے با وجود شہر سمیت ضلع بھر میں روز مرہ ضرورت اشیاء کے نرخوں میں واضح کمی ہونے کے باوجود، کیک رس، خطائی، ڈبل روٹی وغیرہ مہنگے داموں فروخت ہو رہی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے والے بیکری مالکان کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سمیت پیرا فورس کو کارروائیاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر بیکری اشیاء دستیاب ہوسکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں