جہلم پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر مہر محمد الیاس کی زیرِ صدارت منعقد

Spread the love


جہلم پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر مہر محمد الیاس کی زیرِ صدارت منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔تلاوت کی سعادت مرزا قدیر بیگ نعت رسول مقبول سید ناصر محمود نے پیش کی جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ جہلم پریس کلب کے معزز رکن اور دنیا نیوز کے انچارج ملک فدا حسین اعوان کے خلاف تھانہ سول لائن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں انہوں نے بتایا کہ جس وقت کے وقوعہ کا مقدمے میں ذکر کیا گیا ہے، اس وقت ملک فدا حسین اعوان ایک انکوائری کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے دفتر میں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھانہ سول لائن پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے سخت زیادتی اور ناانصافی کا مظاہرہ کیا ہےاجلاس میں صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے سینئر صحافیوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی، جو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے ملاقات کرکے انہیں اصل حقائق سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ انکوائری آفیسر مکمل غیر جانبداری، دیانت داری اور میرٹ کی بنیاد پرتحقیقات کو آگے بڑھائیں اور بے گناہ افراد کو مقدمے سے فوری طور پر ڈسچارج کیا جائےاس موقع پر جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے آزادیٔ صحافت کے تحفظ اور صحافی برادری کے ساتھ ہر قسم کی ناانصافی کے خلاف متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں