وزیر آباد میں آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Spread the love

(سکندر ملک )
محرم الحرام سے قبل اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد جواد حسین پیرزادہ کا شہر بھر میں انتظامات کا جائزہ، امن و امان کے قیام کیلئے مؤثر اقدامات۔محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد نے امام بارگاہوں اور تعزیے کے جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر صفائی، سٹریٹ لائٹس، سکیورٹی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر وزیراباد نے سینیئر صحافی سکندر ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قدیمی روایات اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے وزیرآباد کو ایک پرامن اور مثالی شہر کے طور پر پیش کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی رکاوٹ یا بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی۔شہر میں امن و امان، ٹریفک نظام اور پیدل چلنے والوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بازار کے داخلی و خارجی راستوں پر رکشہ، چاند گاڑی اور ریڑھی بانوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے دکاندار اپنا سامان اپنی حدود میں رکھیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ان راستوں پر لوہے کے راڈ نصب کر دیے گئے ہیں تاکہ عام ایام اور محرم الحرام جلوس کے دوران کسی قسم کا خلل نہ ہو۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ جو افراد ان احکامات کی خلاف ورزی کریں گے انہیں سخت کارروائی اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شہر میں نظم و ضبط اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی کوششوں کو سراہا اور ان کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے، ہم سب نے مل کر بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران امن، محبت اور احترام کا ماحول برقرار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں