ھیلتھ کے تمام ملازمین کو خدمت خلق کی بنیاد پر خصوصی الاؤنس بلاامتیاز دیا جائے تنویر نوشاھی

Spread the love





،1986 سے 2026 تک اسلام آباد میں وفاقی دارالحکومت کے زیر انتظام ، چند ہسپتال ہیں جن میں پمز سر فہرست ہے ،اس کے علاوہ پولی کلینک اور نرم جیسے ادارے جو اپنی استطاعت ، اور محل وقوع کے حساب سے کارکردگی دکھاتے رہے ہیں۔ شروع میں اسلام آباد میں رہائشی سیکٹرز کی کم تعداد کی وجہ سے ان ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کم تھی ۔وقت کے ساتھ ساتھ دوسرے علاقوں سے آ کر رہائیش رکھنے والی آبادی کی کوئ پلاننگ نہیں کی گئ، جس سے بے ہنگم آ بادی بڑھتی گئ۔ جس سے ان چند ہسپتالوں کے عملے پہ کام کا بوجھ بڑھا۔ 8 اکتوبر ، 2005 کے زلزلے جیسی قدرتی آ گے سے نمٹنے کیلئے جس طرح پمز ہسپتال کے بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے مارتے عملے نے جس طرح زخمی زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے جانفشانی سے 20 20 گھنٹے ڈیوٹیاں سر انجام دیں ۔وہ مثالی تھیں اسی طرح پولی کلینک ، نرم کے سٹاف کی کارکردگی بھی متاثر کن تھی۔چار ہزار سے زیادہ زخمیوں کا بہترین علاج ، ادویات کی فراہمی ، صفائی ستھرائی کی سہولیات ، مثالی تھیں ۔یہ صرف حکمرانوں کی وجہ سے نہیں بلکہ عملے اور شہریوں کی محنت اور خدمتِ خلق کا جذبہ تھا ۔ کو کرپشن کے سکینڈل نہیں تھے ۔اس کے علاوہ بھی دہشت گردی کے واقعات ، حادثات ، کبھی بھی عملے نے اس میں کوتاہی نہیں برتی۔ لیکن بدقسمتی سے وقت کے ساتھ ساتھ بہت سارے عملے کے لوگ جن ہیں ہر سکیل کے لوگ شامل ہیں ، ریٹائر تو ہوتے گئے ،اور ہوتے جا رہے ہیں ،ان کو اپنی بقیہ زندگی سکون سے گزارنے کیلئے ، حکومتوں کی جانب سے وہ سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں ، مہنگائی کے تناسب سے پنشنوں میں اضافی نہیں کیا جا رہا جس سے نہ صرف ان کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بلکہ مسقبل میں ریٹائر ہونے والوں کو بھی یہ بات سوچنے پہ مجبور کیا جا رہا ہے کہ کیا ان کا مستقبل بھی ان لوگوں کی طرح غیر یقینی اور مشکلات کا شکار ہو گا۔ اس لئیے حکومت وقت سے گزارش ہے کہ اس بجٹ میں پنشنرز کیلئے مہنگائی کے تناسب کے لحاظ سے پینشنز میں اضافہ کر کے ان کی مشکلات میں کمی کی جائے پمز ریٹائرڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران ڈاکٹر منصور احمد۔تنویر نوشاھی،حاجی محمد حنیف مرزا محمد اکمل ضیاء الرحمن لودھی حاجی غلام مصطفی پروفیسر ڈاکٹر اشوق کمار میڈم بشرت ڈاکٹر ارشد جنجوعہ میڈم مارتھا لال میڈم جولیانہ میڈم گل نرگس ایپکا فیڈرل کے صدر ملک طارق محمود سیالوی پمز نان گزءیٹڈ کے صدر ملک طاھر اعوان پمز اتفاق گروپ کے چیئرمین مفیظ الدین صدیقی آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ارشد خان ملک زیشان اعوان اور دیگر عہدیداروں نے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پنشن اور تنخواہوں میں 100فی صد اضافہ کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں