لندن میں رہنے والے پاکستانی نثراد محمد نعیم احمد کو ضلع گجرات میں غیر قانونی گرفتاری پر برطانیہ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر سے انصاف کی اپیل

Spread the love

لندن عارف چودھری
برطانیہ کے شہر لندن کے رہائشی پاکستانی نثراد محمد نعیم احمد کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیایہ ایک نہایت سنگین اور تشویشناک معاملہ ہے
جس میں محمد نعیم احمد کو تقریباً انیس سال پرانے، سن 2007 کے مقدمے میں اُس وقت نامزد کیا گیا، حالانکہ متعلقہ شخص اُس دورانیے میں پاکستان میں موجود ہی نہیں تھا بلکہ انگلینڈ میں مقیم تھا۔ حال ہی میں جب وہ ایک فیسٹیول میں شرکت کے لیے پاکستان آیا اور اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں قیام کیا، تو سسٹم میں نام آنے کی بنیاد پر پولیس نے اسے 29 تاریخ کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں اُسے متعلقہ تھانے کی پولیس کے حوالے کیا گیا، جہاں اُسے قانون کے برخلاف بارہ دن تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ بعد میں گرفتاری ظاہر کی گئی، جو کہ واضح طور پر قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے تحریری حکم میں قرار دیا کہ شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا، اور ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اب تک کسی بھی متعلقہ افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ متاثرہ فریق کا مؤقف ہے کہ پولیس نے مخالف پارٹی سے مبینہ طور پر مالی فائدہ حاصل کیا، جس کے باعث شہری کو دانستہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ یہ معاملہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی حقوق اور انصاف کے نظام پر بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں اور عوامی و قانونی حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں