جہلم (بیورورپورٹ) جہلم اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے سورج آگ برسانے لگا ، گزشتہ چند روز سے ضلع بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، جس کے نتیجے میں روزمرہ کا درجہ حرارت 44 ڈگری سے46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیابازارسڑکیں ویران ہوگئے، کڑی دھوپ اور لو کے باعث دو پہر کے وقت بازار مکمل سنسان ہو جاتے ہیں، جبکہ گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں نے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنا بند کر دیا ہے، طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ اسٹروک اور ڈیہائیڈ ریشن ( پانی کی کمی ) سے بچنے کے لیے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں پیاس نہ بھی ہو تب بھی دن بھر ، لیموں پانی ،صاف پانی یااو آرایس (ORS) کا استعمال جاری رکھیں تاکہ جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہو، دو پہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک، جب دھوپ کی شدت سب سے زیادہ ہوتی ہے، بلا ضرورت گھر یا دفتر سے باہر نکلنے سے مکمل پرہیز کریں، دھوپ میں جاتے ہوئے سر کو گیلے کپڑے، ٹوپی یا چھتری سے لازمی ڈھانپیں اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے دھوپ کے چشمے ( سن گلاسز) استعمال کریں،
