جہلم (بیورورپورٹ) جہلم چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی مبکنگ کمیٹی (NJPMC) کے اجلاس میں ملک بھر کی ضلعی عدلیہ میں ہفتے میں دو تعطیلات کی پالیسی ختم کرتے ہوئے دوبارہ 6 روزہ ورکنگ ویک بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تین تعطیلاتی دنوں کی پالیسی پر نظر ثانی کی سفارشات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی عدلیہ کو جوڈیشل آسٹریٹی اور انرجی کنز ریشن پالیسی سے قبل رائج چھ روزه دفتری نظام پر واپس لایا جائےفیصلے کے مطابق ضلعی عدالتوں میں اب ہفتہ وار صرف ایک تعطیل ہوگی جبکہ عدالتی امور معمول کے مطابق چھ دن جاری رہیں گے۔ کمیٹی نے ہائیکورٹس کو ہدایت کی ہے کہ نوانائی کے موثر استعمال اور وسائل کے بہتر انتظام کو یقینی بناتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جائے۔دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ رجسٹری کے ماتحت مختلف برانچوں کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ 12 جون 2026ء سے تمام ملازمین معمول کے مطابق حاضری یقینی بنائیں کیونکہ جمعہ اور ہفتہ کی دو چھٹیوں کا نظام ختم کر دیا گیا ہے نئے فیصلے کا مقصد زیر التواء مقدمات کے جلد نمٹارے اور عدالتی کار کردگی میں مزید بہتری لانا ہے،
