جہلم( بیورورپورٹ) جہلم صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہےانہوں نے کہا کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز بھی الرٹ ہیں،
