راچڈیل عارف چودھری
انکی نماز جنازہ فیضان مدینہ مسجد راچڈیل میں ادا کر دی گئ – نماز جنازہ میں ممتاز کاروباری -سیاسی – مزہبی شخصیات کے علاوہ کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی – جن میں چودھری خالد – راجہ عمران حسین – فیصل بھائ – تاثیر چودھری اور دوسرے شامل تھے – مر حوم عباس اور شہباز کے والد محمد اصغر اور محمد اکبر کے بہنوئ اور کاروباری شخصیت چودھری خالد اور فیصل کے قریبی عزیز تھے – محمد ایوب مرحوم انتہائ خوش اخلاق – شخصیت کے علاوہ ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے – – نمازہ جنازہ میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ مرحوم محمد ایوب کردار اور گفتار میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے -اتنی بڑی تعداد میں اہل ایمان نے انکے نماز میں شرکت کی اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کے ساتھ انکا حسن سلوک مثالی اور ہمارے لئے قابل تقلید و مشعل راہ ھے – اس موقع سالیسٹر طاھر انصاری – کاروباری شخصیت چودھری خالد اور فیصل نے نمازہ جنازہ میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے درخواست ہے کہ محمد ایوب مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماتے ہوئے قبر میں دیدار شفاعت حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین – پاکستان سے آئے ہوئے دعوت اسلامی کے راہنما اور ممتاز عالم دین نے خصوصی دعا کروائی
