جلالپورجٹاں (بیوروچیف مرزا طارق محمود UG) عوام کی امیدیں پوری ہونے کا وقت قریب ، بلدیاتی انتخابات کی بازگشت، بلال بابر کھوکھر کا دھماکہ خیز اعلان، سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی متوقع بلدیاتی انتخابات کے اعلان کی بازگشت سنائی دیتے ہی سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سعودی عرب کے معروف بزنس مین بلال بابر کھوکھر کا بڑا اور معنی خیز بیان منظر عام پر آ گیا جس نے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی بلال بابر کھوکھر نے بذریعہ فون کال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کھوکھر ہاؤس عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے نہ عوام کو بھولے ہیں نہ عوامی مسائل ، بہت جلد اپنے مخلص ساتھیوں، کارکنان اور دوستوں کے درمیان موجود ہوں گا اور باہمی مشاورت کے بعد متوقع بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام یونین کونسلز میں تنظیمی اور انتخابی ورک مکمل ہے اور ہر علاقے سے مضبوط، باصلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار میدان میں اتاریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ عوام کی خدمت، علاقائی ترقی، خوشحالی اور بنیادی مسائل کا حل ہے اور ہمارے والد محترم جلالپورجٹاں کی سیاست کے بے تاج بادشاہ حاجی بابر سلیم کھوکھر کی تعلیمات کو لے کر میدان میں اتریں گے اور ماضی کی طرح اس بار بھی عوامی خدمت کا سفر پوری قوت اور جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد پاکستان پہنچ کر سیاسی صورتحال اور انتخابی معاملات کا خود جائزہ لیں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے بلال بابر کھوکھر نے کہا کہ اس بار مقابلہ صرف انتخابات کا نہیں بلکہ ترقی اور لوٹ مار کے درمیان ہوگا عوام باشعور ہیں، وہ جانتے ہیں کہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کون کھڑا رہا اور کس نے صرف وعدوں کی سیاست کی اپنے مخلص ساتھیوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ عوامی رابطے تیز کریں واضح رہے کہ بلال بابر کھوکھر کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں سرگرم کردار ادا کرنے کے اعلان نے مقامی سیاسی منظر نامے میں نئی جان ڈال دی ہے جبکہ مختلف یونین کونسلز میں ان کے ممکنہ امیدواروں اور انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے چہ مگوئیاں زور پکڑ چکی ہیں یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں ان کی سیاسی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے عوامی و سماجی حلقوں نے بلال بابر کھوکھر کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اگر مخلص اور خدمت گزار قیادت آگے آئے تو علاقے میں ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کا ایک نیا دور شروع ہو سکتا ہے عوامی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاجی بابر سلیم کھوکھر نے بطور چیرمین عوام کی جو خدمت کی وہ برسوں بعد آج بھی دلوں میں تازہ ہے
