
تفصیلات:
جہلم تحصیل پنڈ دادن خان، احمد آباد روڈ پر ایک مسافر کوسٹر کا ٹائر اچانک برسٹ ہونے کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تین ایمبولینسز کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج معالجہ کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
