جہلم کی نمائندہ ادبی تنظیم کی میٹنگ کا انعقاد

Spread the love

جہلم(بیورورپورٹ)جہلم کی نمائندہ ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کی ماہانہ ادبی نشست گورنمنٹ گریجوایٹ کالج جی ٹی روڈ کےلائبریری ہال میں معروف شاعرمرزاسکندبیگ کی صدارت میں انعقادپذیرہوئی-پروفیسر
(ریٹائرڈ) عاشق حسین چودھری مہمان خاص جبکہ شکیل کاسبی مہمان اعزازتھے-نظامت کےفرائض احسان شاکرنےانجام دیے-ان کے علاوہ نشست میں اقبال ناظر, راشدمنیر, سعیدمیر,پروفیسرشاہدبشیرطاہر, پروفیسرسعیداحمد, پروفیسرمبشرحسین, پروفیسرعمراحسن, منورحسین چشتی, رحمت اللہ جاوید, رفعت یاسمین, پروفیسرنویدشاہ نشاط, طیب صدیقی اوردیگرنےشرکت کی- نشست کاآغازتلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہواجس کی سعادت طیب صدیقی نےحاصل کی-نشست کےپہلے دورمیں پروفیسرعمراحسن نے اپناافسانہ “شریف زادی” پیش کیا-افسانے پرمرزاسکندربیگ, اقبال ناظر, پروفیسرشاہدبشیرطاہر, پروفیسرمبشرحسین اوررحمت اللہ جاویدنےاظہارخیال کرتے ہوئےاسے خوب سراہااوراسے ایک خوب صورت افسانہ قراردیا-نشست کےدوسرے دورمیں حاضرشعرانےکلام پیش کیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں