رپورٹ عارف چودھری
اناللہ وانا اليہ راجعون
مُحترم چوہدری واجد صاحب کے والدِ گرامی مُحترم جناب حاجی چوہدری امتیاز احمد مرحُوم و مغفُور کے انتقال پر بہت ہی دکھ اورافسوس ہوا۰ وُہ ہمارے بہت ہی اچھے دوست اور بُزرگ ساتھی تھے ۰ اس خاندان سے میرا تعلق تقریبا پچھلے30/35 سال پر محیط ہے۰ حاجی صاحب انتہائ نفیس انسان تھے ۰بہت ہی متحرک اور کمیونٹی کی خدمت کرنے والے ۰اُن کے انتقال سے نہ صرف اُنکے خاندان کا اور اُنکے گھر والوں کا نقصان ہوا بلکہ ہماری ساری کمیونٹی کا بھی نقصان ہوا۰ اسی طرح پاکستان میں اُن کےاپنے علاقے کے لوگ بھی اُن کے پیار اور شفقتوں سے محروم ہو گۓ ۰اُن کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی بھی پُر نہیں ہو سکے گا ۰اُنہوں نے ذندگی میں ہمیشہ ہر کارِخیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لیا۰ ۰میرا ایمان ہے کہ اسی وجہ سے اللہ تعالی اُنکی ساری دینی اور دُنیوی خدمات کو یقیناً قبول فرماۓ گا ۰
۰اُن کی سماجی اور مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائیگا ۰موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کسی کو چھٹکارا نہیں ۰لہذا ایسے میں ایک مسلمان کو صبر کی تلقین کی گئ ہے۰میں اُنکے بڑے صاحبزادے چوہدری مُحمد واجد صاحب سمیت دیگر بھائیوں اور اُن کی اہلیہ صاحبہ سمیت اُن کے گھر والوں ،اُنکے اعزہ واقربا انکے دوست احباب سے فردا فردا تعزیت کرتا ہوں۰
اور رب ذوالجلال کی بارگاہ میں دست بدعا ہوں کہ وہ مُحترم جناب حاجی چوہدری امتیاز احمد صاحب مرحُوم ومغفور کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرماۓ۰ان کے صغیرہ اور کبیرہ گُناہوں کو معاف فرماۓ اُن کی قبر کو اپنے نور سے منور فرماۓ ۰ حُضورنبئ کریم صلي الله تعالى عليه و سلم کی اُنہیں شفاعت نصیب فرماۓ ۰اُنکے تمام لواحقین کو صبر جمیل اور اس پر اجر جزیل عطا فرماۓ ۰
آمین ثم آمین
اللهم اغفر له وارحمه واسكنه وأدخله في الجنة الفردوس الأعلى ووسع مدخله واكرم نزله ونور قبره واجعله روضة من رياض الجنة بحق النبي الكريم سيد المرسلين وخاتم الأنبياء والمرسلين سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم.
آمين يارب العالمين بحق النبي الكريم سيد المرسلين وخاتم الأنبياء والمرسلين سيدنا محمد صلى الله عليه وسلم.
دُعاگو
عبدالشکور قادری
