اولڈہم کی کمیونٹی کے ایک معتبر ستون اور ہر دلعزیز شخصیت چوہدری امتیاز احمد خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ 

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
نمازِ جنازہ مدینہ جامع مسجد گللڈوک میں ادا کر دی گئی ۔  اولڈہم سمیت پورے یو کے سے عوام کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی۔ اس موقع پر سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اولڈہم کی تاریخ میں ایک دکھ بھرا دن۔چوہدری امتیاز احمد  جو کہ کسگمہ آزاد کشمیراور برطانیہ کے شہر اولڈہم  سے تعلق رکھتے تھے- اور کاروباری شخصیات چودھری واجد خان – ماجد خان – مجاھد خان -شجاعت خان کے والد اور اویس واجد – سیماد ساجد -حامد ماجد -عماد ماجد -ارباز ماجد -اور عباس ماجد کے دادا تھے – انکی نمازِ جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جنازے میں اولڈہم کے سابق میئر چوہدری ریاض، عتیق الرحمٰن، شاداب قمر، مولانا شکور قادری، اولڈہم گروپ لیڈر کونسلر کامران غفار – چودھری مہدی خان – اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جس میں ان کے درجات کی بلندی کے لیے ہاتھ اٹھائے گئے۔نماز جنازہ میں شریک افراد نے کہا کہ مرحوم ایک بہت ہی اچھے انسان تھے۔ ہم نے ان کے ساتھ کئ سال گزارے اور وہ ایک بہت ہی عمدہ شخصیت کے مالک تھے۔ اللہ انہیں جنت نصیب کرے اور چوہدری امتیاز احمد کا جانا ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ ہر کسی کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آتے تھے اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے تھے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے -ان کے صاحبزادوں چودھری واجد خان – ماجد خان -مجاھد اور شجاعت نے آج انکے والد مرحوم کے جنازہ میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور انکے لئے دعا کی درخواست کی ۔
ہردلعزیز شخصیت چوہدری امتیاز احمد مرحوم کی یادیں کمیونٹی کے دلوں پرہمیشہ زندہ رہیں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں