مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت اور سابق امیدوار میٹرو مئیر اور امیدوار ایم ای پی چودھری محمد اسلم کمبوہ حج کی سعادت حاصل کر کے برطانیہ پہنچ گئے

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
انہوں نے مانچسٹر پہنچنے پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں حج بیت اللہ کی بابرکت سعادت نصیب ہوئ – انہوں نے سعودی حکومت کی جانب سے حاجیوں کو دی جانے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا اور حکومت سعودیہ عرب سے درخواست کی کہ اگلے سال اس سے بھی اچھے انتظامات کرے – انکا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ حج کرنے کی سکت رکھتے ہیں تو ابتدائی عمر میں حجکی ادائیگی کر لینی چاہئے – کونکہ ادھیر عمر میں حج کرنا مشکل ھو جاتا ہے – حج میں مشکلات سے گزر کر ہی اللہ تعالیٰ آپکو تمام گناہوں اور خطاؤں سے در گزر کرتا ہے- انہوں نے اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سعودی عرب فون کر کے خیریت کا پو چھا اور تین دن سے مجھے میرے گھر مانچسٹر میں ملنے آرھے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں