​سوشل ویلفیئر افسران اور اوورسیز شخصیت کا القاسم انسٹیٹیوٹ جہلم کا دورہ، نقد عطیات اور امدادی سامان کی فراہمی

Spread the love


​جہلم (بلال رضا): القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ جہلم میں معزز مہمانوں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ جہلم جناب خضر حیات، اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/دارالامان محترمہ یسرٰی جاوید اور انگلینڈ سے تشریف لائے ہوئے معروف اوورسیز پاکستانی چوہدری عجیب حسین نے ادارے کا تفصیلی دورہ کیا۔
​مہمانِ گرامی نے ادارے میں خصوصی بچوں کو دی جانے والی سہولیات، پرنسپل، تدریسی عملے اور دیگر ورکرز کی خدمات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ادارے کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا۔
​بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑے اعلانات اور عطیات:
​چوہدری عجیب حسین نے ادارے کے انتظامات سے متاثر ہو کر خصوصی بچوں کی ویلفیئر کے لیے 1 لاکھ روپے کا نقد عطیہ پیش کیا۔
​انہوں نے انسانیت کی خدمت کرنے والی ادارے کی تمام لیڈی ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے فی کس 1 ہزار روپے بطور تحفہ دیے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ادارے کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
​ڈپٹی ڈائریکٹر خضر حیات نے موقع پر ہی خصوصی بچوں کی ضروریات کے پیشِ نظر 2 عدد موبائل ٹوائلٹس ادارے کے سپرد کیے اور بچوں کی سہولت کے لیے مزید وہیل چیئرز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
​تقریب کے اختتام پر القاسم انسٹیٹیوٹ کے صدر ملک آصف نے تمام معزز مہمانوں کی آمد، گرانقدر عطیات اور حوصلہ افزائی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مہمانوں کے جذبہِ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں