دینہ چک اکا کے مقام پر واقع وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اپنی زمین، اپنا گھر سکیم کے تحت ضلع جہلم میں 730 بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹوں کے لیے اہل قرار دے دیا گیا، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس جہلم میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پہلے مرحلے کے کامیاب امیدواروں میں ملکیتی کاغذات تقسیم کیے گئے ،تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کامیاب امیدواروں کو پلاٹوں کے ملکیتی کاغذات دیے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یہ اقدام غریب اور بے گھر خاندانوں کے لیے بڑی سہولت ہے، جس سے مستحق شہریوں کو اپنی چھت کے خواب کو حقیقت بنانے کا موقع ملے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ ضلع بھر میں الاٹمنٹ کا عمل سو فیصد میرٹ، شفافیت اور حکومتی پالیسی کے مطابق مکمل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو گھروں کی تعمیر کے مرحلے میں بھی ہر ممکن ریلیف، رہنمائی اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی ،ملکیتی کاغذات حاصل کرنے والے شہریوں نے اپنی زمین ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت ضلعی انتظامیہ جہلم کا شکریہ ادا کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سکیم سے بے گھر خاندانوں کو باعزت زندگی گزارنے اور اپنا گھر بنانے کا حقیقی موقع فراہم ہوا ہے۔
