پنجابی کامیڈی ٹیلی فلم ڈاکو راج کی ایوارڈ کی پروقار تقریب

Spread the love

دینہ: پنجابی کامیڈی ٹیلی فلم ڈاکو راج کی ایوارڈ کی پروقار تقریب خان مست پروڈکشن قائد اعظم ٹاؤن جی ٹی روڈ دینہ میں منعقد ہوئی جس میں اے سی سٹار پروڈکشن اور گل پروڈکشن کی جانب سے مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ایوارڈ کی تقریب میں فلم ڈاکو راج کے فنکاروں نے بھر پور شرکت کی جس میں محترمہ ملکہ پوٹھوہار میڈیم شہناز خان ، منا جہلمی ، نصیر احمد ، عمر بٹ اور ایل ایم گل چاند نے ایوارڈ وصول کیے اور افتخار بزمی اور گل پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود اور آرگنائزر استاد مبشر کو اعزازی ایوارڈ دیے گئے ، مہمان خصوصی چوہدری انور ، مہمان اعزازی رضوان سیٹھی دینہ پریس کلب اور چوہدری نوید احمد کو اعزازی ایوارڈ پیش کیے گئے جبکہ سٹیج سیکرٹری لالہ فاروق ایف ایم نائنٹی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا محترمہ میڈیم شہناز کو ملکہ پوٹھوار اور منا جہلمی کو مین آف دی ڈاکو راج سپیشل ایوارڈ پیش کیے گئے عدنان اعجاز ، افتخار بزمی ، نصیر احمد باوا، ساجد تبسم، غلام مصطفیٰ پروانہ ، عقیل ، عبدالجبار سیفی ، یعقوب خان ، طارق محمود ، معین روفی اور خصوصی دعوت پر مرزا تصدق شامل ہوئے محفل میں خصوصی آمد محترم چوہدری خالد آف پنڈ جاٹہ ، چوہدری اظہر محمودآف تھپہ دھمیال اور راجہ اسد اسدی نے مہمانوں کا پرتباک استقبال کیا ، ایوارڈ تقریب کی صدارت چوہدری قیصر خوشحال سابق کونسلر ڈومیلی محلہ چوہدری خالد ، چوہدری حمید خان مست پروڈکشن کے بانی ، مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری نوید احمد اور اٹلی سے چوہدری حید رعلی اور چوہدری زین نے ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری انور ، چوہدری نوید احمد ، رضوان سیٹھی تھے ، لالہ فاروق ایف ایم نائنٹی نائن نے محفل کا سماں باندھ دیا اے سی سٹار پروڈکشن عماد چوہدری کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ آئندہ فلموں میں جو آرٹسٹ محنت اور لگن سے اپنے کردار پر گرفت رکھے گا اسے خصوصی ٹرافی اور انعامات سے نوازا جائے گا اے سی سٹار پروڈکشن عماد چوہدری نے ایل ایم گل چاند کو پاکستان میں اپنا آرگنائزر مقرر کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں