یکم محرم الحرام کے موقع پر مقامی امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ میں روح پرور مجلس عزا کا انعقاد

Spread the love


وزیرآباد(سکندر ملک )یکم محرم الحرام کے موقع پر مقامی امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ میں روح پرور مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ سید نصیر الدین،لائسنسدارقاضی اختیار علی قریشی، ظفر الحسن جعفری،قاضی اعزاز علی قریشی،ڈاکٹر غلام مرتضیٰ قاضی،قاضی سیادت علی،قاضی جواد علی،قاضی زوار علی سمیت اہلِ علاقہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،علامہ سید نصیر الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ اسلام اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتی رہے گی، واقعہ کربلا ہمیں صبر، استقامت، ایثار، قربانی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کا درس دیتا ہے، محرم الحرام ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق کا ساتھ دینے کا پیغام دیتا ہے۔انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ حضرت امام حسینؓ کے کردار اور تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور اتحاد، بھائی چارے اور امن و محبت کو فروغ دیں۔ مجلس کے اختتام پر ر ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، امت مسلمہ کے اتحاد اورایران،فلسطین،لبنان، مقبوضہ علاقوں کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ عزاداروں کے لیے پانی، شربت اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں