ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ تحصیل پنڈ دادن خان کا دورہ کیا

Spread the love


جہلم (بلال رضا) ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ تحصیل پنڈ دادن خان کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر انتظامی و سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان عائشہ شفقت، ڈی ایس پی میاں عبدالجبار اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران جلوسوں کے روٹس، حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں، مجالس کے مقامات، پولیس نفری کی تعیناتی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ اداروں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے انتظامات سے آگاہ کیا۔
شدید گرمی کے پیش نظر عزاداروں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے پانی کی سبیلوں، پانی کے چھڑکاؤ، سایہ دار مقامات، طبی امداد اور فرسٹ ایڈ پوائنٹس کے انتظامات کا خصوصی معائنہ کیا گیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں، کنٹرول روم، مانیٹرنگ سسٹم، فیلڈ ٹیموں، شرپسند عناصر پر نظر رکھنے اور مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی، عزاداروں کی سہولت اور مؤثر سکیورٹی انتظامات اولین ترجیح ہیں۔ شرپسند عناصر، نفرت انگیز مواد اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں