
سکندر ملک ۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جناب جواد حسین پیرزادہ صاحب کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں آرمی نمائندہ کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے تمام روٹس، سکیورٹی انتظامات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور عزاداران کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ وزیرآباد محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور فول پروف انتظامات کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے تحت متحرک ہے۔
