جہلم بیکری مالکان کی ہٹ دھرمی ، خریداروں کا کوئی پرسان حال نہ رہا

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم بیکری مالکان کی ہٹ دھرمی ، خریداروں کا کوئی پرسان حال نہ رہا بیکری اشیاء خوردو نوش کے نرخ زائد وصول کئے جانے لگے،حکومت کی جانب سے میدہ ، چینی ، سوجی کے نرخ کم ہونے کے باوجود بیکری اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی صارفین پریشان حکومت کی جانب سے دیا گیا ریلیف صارفین تک کیسے پہنچ پائے گا کارؤائی کی جائے ، ان خیالات کا شہر،کی سماجی،رفاحی،فلاحی تنظمیوں کے عمائدین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی جا نب سے عوام کو ہر طرح کاریلیف پہنچانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں روزمرہ ضروری اشیاء آٹا ، میده ، سوجی ، چینی ، گھی وغیرہ کے نرخوں کو کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایا جا رہا اس کے با وجود جہلم ضلع بھر میں واقع بیکری مالکان کی جانب سے روز مرہ ضرورت اشیاء کے نرخوں میں واضح کمی ہونے کے باوجو ،رس کیک، خطائی،ڈبل روٹی بریڈ وغیرہ مہنگے داموں فروخت ہو رہی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے والے مذکورہ بیکری مالکان کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی جائیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں