جہلم( بیورورپورٹ) جہلم شہراور گردو نواح میں مختلف ایڈورٹائزمنٹ کمپنیوں،مالکان کی جانب سے چوک چوراہوں ، مرکزی سڑکوں اور عوامی مقامات پر نصب کیے گئے متعدد سائن بورڈز متعلقہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور حفاظتی معائنہ کے لگائے گئے ہیں مقامی شہریوں کے مطابق ان میں سے بیشتر بورڈز،زنگالود کمزور لوہے کے پائپوں اور ناقص میٹریل سے تیار کیے گئے ہیں جو تیز آندھی یا خراب موسم کی صورت میں زمین بوس ہو سکتے ہیں شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی متعدد سائن بورڈ ز تیز ہواؤں کے باعث گر چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود انکروچمنٹ برانچ،میونسپل کمٹیی، اور ضلع کونسل جہلم کی جانب سے کوئی موثر حکمت عملی اختیار نہیں کی گئی۔ عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر قانونی تقاضے پورے کیے اور خزانہ سرکار میں واجب الادا رٹیس جمع کروائے بغیر سائن بورڈز کی تنصیب جاری ہے، جو متعلقہ حکام کی مبینہ ملی بھگت، نااہلی و غفلت کا واضح ثبوت ہے شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو کسی بھی وقت کوئی بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ زمہ داران پر عائد ہوگی شہریوں، سماجی تنظیموں اور مختلف حلقوں نے ڈپٹی کمشنر و ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیتے ہوئے تمام غیر قانونی اور غیر محفوظ سائن بورڈ ز کا سروے کرایا جائے، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،
