امام بارگاہ قصرِ امام حسینؑ دومیل میں مجالسِ عزا عقیدت و احترام سے جاری،

Spread the love

جنڈ ( الطاف طاہر بیورو چیف)امام بارگاہ قصرِ امام حسینؑ دومیل میں مجالسِ عزا عقیدت و احترام سے جاری، مثالی انتظامات پر سپریم کونسل کو خراجِ تحسین
دومیل: امام بارگاہ قصرِ امام حسینؑ میں محرم الحرام کی مجالسِ عزا نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔ امام بارگاہ میں سیکیورٹی، صفائی، روشنی، عزاداران کی سہولیات، تنظیم و آرائش اور دیگر انتظامات بہترین انداز میں انجام دیے جا رہے ہیں، جنہیں مومنین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ آج امام بارگاہ میں جو نظم و ضبط، خوبصورتی، رونق اور عزاداری کا پُروقار ماحول نظر آ رہا ہے، اس کا تمام تر کریڈٹ سپریم کونسل کو جاتا ہے۔ سپریم کونسل کے اراکین سید جاوید اقبال، سید جرار حسین کاظمی، اقبال عابد اور مظہر رضا نے باہمی مشاورت، انتھک محنت اور خلوصِ نیت سے امام بارگاہ کو ایک مثالی مرکزِ عزاداری میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مجالسِ عزا سے معروف ذاکرِ اہلِ بیتؑ سید صادق شیرازی فضائل و مصائبِ اہلِ بیتؑ نہایت مؤثر، علمی اور دلنشین انداز میں بیان کر رہے ہیں۔ ان کے خطابات سامعین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑ رہے ہیں اور مجالس کے روحانی ماحول میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
مومنین نے سپریم کونسل کی مخلصانہ کاوشوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ مومنین کے تعاون سے وہی امام بارگاہ عزاداریِ سیدالشہداءؑ کا ایک منظم، فعال اور باوقار مرکز بن چکی ہے۔
عزادارانِ امام حسینؑ نے سپریم کونسل اور تمام خدمت گزاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اتحادِ مومنین، شعائرِ حسینیؑ کے فروغ اور امام بارگاہ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں