جہلم سمیت ملک بھر میں اخباری صنعت کو در پیش معاشی مشکلات کےباعث اخبار فروش برادری بھی شدید معاشی بدحالی کا شکار

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ)جہلم سمیت ملک بھر میں اخباری صنعت کو در پیش معاشی مشکلات کےباعث اخبار فروش برادری بھی شدید معاشی بدحالی کا شکار۔بڑھتی ہوئی مہنگائی ، اخبارات کی فروخت میں غیر معمولی کمی اور حکومتی عدم توجہی نے اس شعبے سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے ، حالیہ وفاقی اورصوبائی بجٹ میں بھی اخبارفروشوں کے لیے کسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیاجسکی وجہ سے اخبار فروش طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،محمد یعقوب بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اخبار فروشوں کے مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جسکی وجہ سے یہ صنعت مزید بحران کا شکار ہو سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہارجنرل سیکرٹری جہلم اخبار فروش یونین محمد یعقوب بٹ نے اخباری نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری زندگی اس شعبے سے وابستہ رہی ہے، اب ہم کوئی دوسرا کام کرنے کی سکت ہی نہیں رکھتے “انہوں نے کہا کہ اخبارات کی فروخت میں مسلسل غیر معمولی کمی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اخبار فروشوں کی معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں اخبار فروشوں کے لیے حکومت کی جانب سےکسی قسم کے ریلیف کا اعلان نہ کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے محمد یعقوب بٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اخباری صنعت سے وابستہ محنت کشوں اور اخبار فروشوں کے لیے ، خصوصی امدادی پیکج ، صحت کی سہولیات اور مالی معاونت کا اعلان کیاجائے تاکہ اخبار فروش اپنے بچوں کی بہتر انداز میں پرورش کرسکیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں