جہلم (بیورورپورٹ)جہلم موٹروے پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر سفر کرنے والی تمام مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوئشر) آگ بجھانے والا آلہ ( کی موجودگی لازمی قرار دیتے ہوئے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فائر ایکسٹنگرئشرکے بغیر گاڑیوں کا موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر داخلہ ممنوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں فائر ایکسٹنگوئشرنہ ہونا مسافروں کی جان و مال کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے آتشزدگی سے بچا اور عوامی آگاہی کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فائر سیفٹی آگاہی مہم 24 جون تک جاری رہے گی، جس دوران ڈرائیور اور ٹرانسپورٹر کو حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سفر سے قبل ایکسٹنگوئشر کی موجودگی اور اس کی معیاد ضرور چیک کی جائے کیونکہ زائد المعیاد فائر ایکسٹنگوئشر قابل قبول نہیں ہوگا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ 24 جون کے بعد قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،
