
10 محرم الحرام کو بمقام دربار عالیہ باھیا شریف نزد چک بیلی خان ضلع راولپنڈی میں ایک خصوصی شہدائے کربلا کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے پیر سید فیض علی اکبر،راولپنڈی نمائندہ خصوصی ھر سال کی طرح اس سال بھی دس محرم الحرام کو بعد نماز مغرب شہداء کربلا کانفرنس دربار عالیہ باھیا شریف میں منعقد ھو گی جس کی صدارت وسرپرستی پیر طریقت صاحبزادہ پیر سید امجد حسین شاہ القادری نوشاھی سجادہ نشین دربار عالیہ باھیا شریف فرمائیں گے وطن عزیز کے نامور ثناء خوان ہدیہ نعت اور علماء کرام شہدائے کربلا کے بارے میں اپنے تفصیلی بیان سے عوام کو مطلع کریں گے 11 محرم الحرام کو عرس مبارک حضرت سید چن پیر علی شاہ سرکارنوشاھی القادری کا سالانہ عرس مبارک منعقد ہوگا بعض نماز عشاء محفل سماع کا خصوصی پروگرام ہوگاجس میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر صاحبزادہ شاھد ربانی نوشاھی زیب سجادہ نوشہرہ میانہ ضلع گجرات مہمان خصوصی ھونگے ،12 محرم الحرام کو دن بھر ڈالیاں اور لنگر شریف کا خصوصی اہتمام ہوگا بعد نماز عشاء محفل شعر خوانی منعقد ہوگی 13 محرم الحرام کو بعض نماز عشاء محفل سماع کا پروگرام منعقد ہوگا وطن عزیز کے نامور قوال حضرات نظرانہ عقیدت پیش کریں گے نعت خوانوں میں عالمی۔شہرت یافتہ نعت گو شاعر سید الطاف حسین شاہ کاظمی راولپنڈی طاہر حسین گولڈوی گجرانوالہ، سید صداقت حسین شاہ گجرانوالہ، صاحبزادہ پیر سید فیض علی اکبر ہمدانی نوشاھی القادری، وسیم عباس اور دیگر نعت خوان ہدیہ نعت پیش کریں گے تمام پروگراموں کی صدارت اور سرپرستی پیر سید امجد حسین شاہ القادری نوشاھی خود فرمائیں گے
