کارروباری حلقوں کا سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ سمیت ضلعی ٹیم کو خراج تحسین

Spread the love

کارروباری حلقوں کا سی سی ڈی پنجاب کے سربراہ سمیت ضلعی ٹیم کو خراج تحسین ۔ سی سی ڈی جہلم کی ٹیم نے جرائم کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے ضلع بھر میں متعدد کامیاب کارروائیاں انجام دیں جس کے نتیجے میں ضلع میں جرائم کی شرح میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے ادارے کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور موثر حکمت عملی نے جرائم پیشہ عناصرکی سرگرمیوں کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس اورسی سی ڈی پنجاب کے سربراہ کرائم فری پنجاب کے ویژن پر عمل پیرا ہیں سی سی ڈی ضلع جہلم نے منشیات فروشوں چوروں، ڈاکوں اوردیگر خطرناک جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈوان کیے سی سی ڈی کی بروقت کاروائیوں کے باعث شہریوں کے احساس تحفظ میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں ضلع بھر میں ڈکیتی،کے مقدمات میں 75 فیصد راہزنی کے مقدمات میں 53 فیصد موٹر سائیکل چوری 51 فیصد قتل کے مقدمات میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی اس کے علاوہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کیخلاف بھی بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں سی سی ڈی میں جرائم کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے آپریشنز کا دائرہ کار مزیدوسیع کیا جارھا ھے سی ڈی کی کاروائیوں میں بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ ملزمان بھی اپنے انجام کو پہنچے جبکہ متعدد زخمی ہوکر جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلے جا چکے ہیں پولیس اور سی سی ڈی ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے جرائم کے خاتمہ کی کوششوں میں دان رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر ضلع بھر کے عوام سی سی ڈی پنجاب کے سر براہ چوھدری سہیل ظفر چٹھہ اور سی سی ڈی جہلم کے افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں