جہلم (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود اس کے ثمرات تاحال عام مسافروں تک منتقل نہ ہو سکے جنرل بس اسٹینڈ سے دوسرے اضلاع اور مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ایک دھیلے کی بھی کمی نہیں کی گئی، جس پر مسافروں، خصوصاً دیہاڑی دار مزدوروں، طلبہ اور کم آمدنی والے طبقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہےتفصیلات کے مطابق حکومت مختلف اوقات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر چکی ہے، تاہم متعلقہ محکمے کی عدم توجہی اور آر ٹی اے سیکرٹری کی مبینہ عدم دلچسپی کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہو سکا۔ روزانہ سفر کرنے والے غریب مسافر بدستور پرانے اور بھاری کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں، جس سے ان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
مسافروں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کیے جائیں، نئے کرائے نامے جاری کیے جائیں اور ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں کے اندر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کاپابند بنایا جائےمسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب اور متوسط طبقے کو حقیقی ریلیف فراہم ہو سکے،
