کاروان خدمت کی ایک اور کاوش – بیوہ خواتین کے چہرے پر مسکراہٹ

Spread the love

مورخہ: 21 جون 2026 | مقام: سبی پریس کلب
ملک بشیر احمد مندوانی رند بیورو چیف سبی بلوچستان

آج کاروان خدمت ویلفیئر سوسائٹی پاکستان رجسٹرڈ نے غریب بیوہ خواتین میں 30 عدد سولر شمسی ٹیبل فین تقسیم کیے۔

اس نیک کام کی تقریب کے مہمانِ خصوصی اور میزبان، تنظیم کے بانی و چیئرمین ملک بشیر احمد مندوانی رند صاحب خود تھے۔ انہوں نے اپنی مبارک ہاتھوں سے بیوہ ماؤں اور بہنوں میں سولر فین تقسیم کیے۔

تنظیم کے *عہدیداران و خاص اراکین جن میں مولانا صوفی سلیمان نقشبندی ۔۔لالا عبدالقیوم دھپال ۔سعید الدین طارق ۔ بابو اللّه بخش پتافی ۔ فقیر ظفر نواز مرغزانی ۔۔آغا بشیر احمد ابڑو ۔۔ناشاد بلوچ ۔۔ذولفقار نواز مرغزانی ۔۔مور خان سلاچی ۔۔ تحسین بہادر عابد علی ۔۔شاہ نواز ہامبی ۔۔غلام فاروق ہامبی نے شرکت کی اور
اس خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مستحق خواتین تک امداد پہنچائی۔
جبکہ محترم سعید الدین طارق صاحب نے اپنی تقریر میں کاروان خدمت ویلفئیر کے چیرمین ملک بشیر احمد کی تعریف اکی اور تنظیم کی بہترین کار گرڈگی سے متاثر ہو کر غیر مشروط طور پر تنظیم میں شامل ہونے کا اعلان کیا

اس موقع پر چیئرمین ملک بشیر احمد صاحب نے فرمایا:
سعید الدین طارق صاحب کا شکریہ ادا کیا اور انکی تنظیم میں شمولیت پر تنظیم کے لیے نیک شگون قرار دیا
انکے ساتھ محترم ناشاد بلوچ نے بھی تنظیم میں شمولیت کا اعلان کیا ملک بشیر احمد نے ناشاد بلوچ صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا

“کاروان خدمت گزشتہ ایک سال سے غریبوں کی خدمت میں مصروف ہے۔
بیوہ خواتین، یتیم بچے، معذور افراد… راشن، آٹا، کپڑے، سولر فین، ویل چیئر، نقد امداد… جو ہو سکا کیا، اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے۔

آج ہم جس مقام پر ہیں، یہ اللہ کا کرم اور ہمارے مخلص ممبران و ڈونرز کی محبت ہے۔ یہی دوست اپنی طاقت کے مطابق ڈونیشن دیتے ہیں، تبھی ہم غریب کی امید بنے ہوئے ہیں۔

ہماری نیت صاف ہے۔ ہم صدق دل سے خدمت کر رہے ہیں اور انشاءاللہ کرتے رہیں گے۔ یہ تنظیم اللہ پاک کے سہارے ہی چل رہی ہے۔”

چیئرمین صاحب نے مزید کہا:
“آج کے ہمارے مہمانِ خصوصی محترم میر روحیل خان ڈومکی صاحب تھے، لیکن اچانک ذاتی مصروفیت کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے۔ انہوں نے فون پر کال کر کے معذرت کی اور فرمایا:
ملک صاحب، میں آپ کے ساتھ ہوں۔ کاروان خدمت میری بھی تنظیم ہے۔ انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہر دل میں ہونا چاہیے۔ میں ہر ممکن تعاون کروں گا۔”

آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ کاروان خدمت کو اور توفیق دے، اور تمام مخیر حضرات کو جزائے خیر دے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں