ملک بھرمیں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر

Spread the love

جہلم( بیورورپورٹ) جہلم سمیت ملک بھرمیں ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود ایل،پی،جی فروخت کرنے والے ایجنسیز ہولڈر ، مبینہ طور پر550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کررہے ہیں، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،زرائع کے مطابق دکانداراور ڈسٹری بیوٹرز سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتےہوئے ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مالی دباؤکا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے سرکاری قیمت اورمارکیٹ ریٹ میں واضح تضاد نے عام آدمی کےبحٹ کو شدیدمتاثر کر دیا ہے جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں پر موثر عملدرآمد کرانے میں مکمل نا کام نظر آتےہیں۔ اوور چار جنگ کیخلاف شہریوں نے انتظامیہ سے کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے ذخیرہ اندوزی اور نا جائز منافع خوری میں ملوث عناصر کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں عوامی حلقوں کے مطابق اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو مہنگی ایل پی جی مزید بحران کا سبب بن سکتی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گران فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کریں تاکہ مہنگائی کاخاتمہ ہوسکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں