مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی

Spread the love

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم سولر شاپس اجڑ گئیں، مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی، مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہناہے کہ لیتھم 1 بیٹری کی قیمت میں 27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا جو کہ اب واپس آ چکا ہے دو ہفتے قبل سولر پلیٹس فروخت کرنے والی دکانوں پر خریداروں کا رش آور پلیٹس فروخت کرنے والوں کے پاس وقت نہیں تھا روان ماہ سولر پلیٹس کی قمیتوں میں اضافہ نہ ہونے کیوجہ سے دکانیں اجاڑ دکھائی دیتی ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں