جہلم (بیورورپورٹ) جہلم ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے دعوے بری طرح بے نقاب ہونے لگے،شہر سمیت تحصیل دینہ،تحصیل سوہاوہ،تحصیل پنڈدادنخان میں گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری عروج پر پہنچ گئی جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اجلاسوں، اور فوٹو سیشنز تک محدود ہو کر رہ گئی۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی انسپکشنز ، جرمانے، گرفتاریاں اور دکانوں کی سیلنگ مؤثر ہوتیں تو بازاروں میں آٹا، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے ضرور یہ سرکاری نرخوں سے کئی گنا زائد قیمت پر فروخت نہ ہوتیں۔ مارکیٹوں میں سرکاری نرخنامے صرف نمائشی کاغذ بن چکے ہیں جبکہ نا جائز منافع خور کھلے عام قانون کا مذاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔ عوامی صحافتی سیاسی سماجی حلقوں نے انتظامیہ،پرائس کنٹرول کی ناقص کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر افسران واقعی،دکانوں مارکیٹوں کے دورے کریں اور بلا امتیاز کارروائیاں کریں تو مہنگائی مافیا چند گھنٹوں میں قابو میں آسکتے ہیں، مگر افسوس کہ معتلقہ زمہ داران عوامی ریلیف کے بجائے،فوٹو سیشن، کاغذی کارروائیوں کو ترجیح دیتے ہیں ۔ عام آدمی مہنگائی کے ہاتھوں پس کر رہ گیا ہے۔ فروٹ ، وسبزی منڈی، کریانہ اسٹورز، تندوروں اور ہوٹلز پر سرکاری نرخ ناموں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ 100 گرام روٹی کی کی قمیت14 روپے مقررہ ہے جبکہ ضلع بھر میں 20 روپے کی روٹی فروخت کی جارہی ہے جو کہ نرخنامے مزاق بنجر رہ گئے ہیں بیشمار بااثر دکانداروں نے انتظامیہ کی سر پرستی کیوجہ سے نرخ نامے آویزاں ہی نہیں کیے اور جہنوں نے آویزاں کررکھے ہیں وہ اس پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے کہنا ہے کہ فیس بک پوسٹوں ، اور نمائشی کارروائیوں سے عوام کو کسی صورت ریلیف نہیں سکتا۔ اگر ضلعی انتظامیہ واقعی مہنگائی کم کرنا چاہتی ہے تو پرائس کنٹرول میکنزم کو مؤثر ، شفاف اور متحرک بنائے تاکہ شہریوں کا انتظامیہ پر اعتماد بحال ہو،
