محرم الحرام ڈیوٹی: سول ڈیفنس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ایڈیشنل چیف وارڈن کا مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

Spread the love


​*جہلم (بلال رضا) * ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب تسنیم علی خان اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کے احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس جہلم محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہائی الرٹ ہے۔
​تفصیلات کے مطابق، سول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد بوٹا کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن سعید احمد نے انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد رئیس کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں میں قائم ڈیوٹی پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔
​دورے کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر تعینات سول ڈیفنس کے رضا کاروں اور اہلکاروں کی کارکردگی، الرٹنس اور حفاظتی انتظامات کو باریک بینی سے چیک کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس جہلم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فرض شناسی اور الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں کیونکہ خدمت، حفاظت اور عوامی فلاح ہی ہمارا اصل نصب العین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں